’’بیٹنگ چل پڑی ‘‘پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون دے میں 5وکٹ سے ہرا دیا
پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں امام، بابر، حفیظ اور شاداب کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ نے ہاشم آملا کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنا ئے پاکستان نے ہدف آخری اوور کی پہلے گیند پر حاصل کر لیا۔امام الحق نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے سنچری نہ بنا سکے وہ 86 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے پانچ چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔حفیظ 71 پت ناقابل شکست رہے شاداب نے 18 رنز بنا کر ان کا خوب ساتھ دیا،بابر اعظم 49 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے کپتان سرفراز ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور ایک ہی رنز بنا سکے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شاداب خان نے 45 رنز بنانے والے ہینڈرکس کو آوٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ نے دوسری وکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وین در دوسن کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 237 رنز تک پہنچادیا۔وین در دوسن صرف 7 رنز کے فرق سے ڈیبو سنچری کرنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم میں اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں محتاط بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔ہاشم آملہ نے آوٹ ہوئے بغیر 108 رنز بنائے اور ملر 16 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے اور ہم ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کارکردگی بہتر بنائیں گے اور ایک مرتبہ پھر باؤلرز سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔میچ کے لیے جنوبی افریقہ نے دو کھلاڑیوں ڈوان اولیویئر اور وین در دوسن کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ پاکستان نے محمد عامر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔