مشال ماڈل سکول بری امام نے پاکستان کرکٹ بورڈ گرلز کرکٹ کپ جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) مشال ماڈل سکول بری امام نے پاکستان کرکٹ بورڈ گرلز کرکٹ کپ 2019 ء کا فائنل یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے جیت لیا ۔انہوں نے فائنل میں اسلام آباد ماڈل سکول آئی نائن ون کو شکست دی۔ مشال ماڈل سکول کی سکینہ نے میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سیریز کے دوران 179 رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ آئی نائن ماڈل گرلز سکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 86 رنزبنائے مشال ماڈل سکول بری امام نے 87 رنز کا حدف باآسانی چا وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔پاکستان سویٹ ہوم سکول ایچ نائن نے بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔لڑکیوں نے فرسٹ کلاس خواتین کرکٹرز اور پی سی بی کے کوچ فرخ حیات کی جانب سے منعقد ہونے والے مقابلے میں پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔