ہدایتکار حسن زی نے امریکہ میںمقیم پاکستانیوں کی زندگی پر فلم شروع کردی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار حسن زی نے امریکہ میںمقیم پاکستانیوں کی زندگی پر فلم شروع کردی۔بتایاگیاہے کہ وہ امریکی رائٹر جیفری وائین کے ساتھ مل کراس وقت سکرپٹ پر کام کررہے ہیں جسے مکمل کرنے کے بعد شوٹنگ کاسلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ حسن زی نے کہا تھا کہ ان کی نئی فلم ’’سان فرانسسکو سٹریٹ‘‘‘ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کی زندگی کی عکاسی کرے گی۔ جس طرح پاکستانی فلمیں پاکستان میں بسنے والوں کے حالات کو منظر عام پر لاتی ہیں۔اسی طرح امریکا اور یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ فلم کے ذریعے وطن سے دور پاکستانیوں کی زندگی کی جھلک پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی والدین کو بے حد دکھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے بچے امریکی اور یورپی قانون کے مطابق 18سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر اپنی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں۔