رقص ایک آرٹ ‘فحاشی سے کوئی تعلق نہیں:مہک نور
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ مہک نور نے کہاہے کہ رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیں ۔ شائقین ہزاروں روپے خرچ کرکے رقص دیکھنے آتے ہیں ۔اگر سٹیج سے رقص کو نکال دیا جائے تو ڈرامہ اپنی لاگت پوری نہیں کرپائیگا۔تماثیل میں زیر نمائش ڈرامہ’’کڑیاں لاہور دیاں‘‘میں میرا رقص عوامی توجہ حاصل کررہا ہے۔ رقص کیساتھ ساتھ سکرپٹ میں بہتری آجائے تو سٹیج ڈرامہ ماضی کی طرح شاندار ہوجائے گا۔انکاکہناتھابعض لڑکیوںنے پیسوں کی لالچ میں سٹیج کوغلط استعمال کیا ہے لیکن وہ زیادہ دیر تک اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں۔