سیالکوٹ: مقدس اوراق کی بیحرمتی کرنیوالا حوالہ پولیس
سیالکوٹ (نامہ نگار) لوگوں نے محلہ ناظم آباد میں مقدس اوراق کی بیحرمتی کرنیوالا کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ محلہ نظام آباد، بن پھاٹک میں پیر پولے شاہ کے قریب گراؤنڈ میں علی رضا عرف دانہ نامی سالہ لڑکا کاغذات جلا رہا تھا۔شک گزرنے پر اسجد اور لقمان نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم علی رضا عرف مقدس اوراق کو جلا رہا ہے۔ شور مچانے پر ملزم موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا دھلائی کے بعد پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علی رضا عرف دانہ کو حراست میں لے لیا جلے اوراق بھی قبضہ میں لے کر محمد قدیر کی رپورٹ پر زیر دفعہ 295Bت پ کے مقدمہ درج کرلیا۔