ضروری ترقیاتی منصوبوں کو نہ روکیں‘
مکرمی! صاف پانی۔ ریتی تھر کینال۔ چند سکولوں میں دہم نہم کیلئے سائنس ٹیچر کی فراہمی اور اوررنج ٹرین؟ اشد ضروری اور ناگزیر ہیں۔ سکولوں میں خصوصی طورپر نہم دہم کا سالانہ امتحان میں صرف 1½ ماہ باقی ہے جبکہ سارا سال سائنس ٹیچر کے نہ ہونے سے طلباء سائنس مضامین میں فیل ہوکر ایک سال ضائع کر لیں گے۔ اس لئے اگر صرف دو ماہ کیلئے ہی سہی‘ صرف ایڈہاک بنیاد پر فوری سائنس ٹیچر کا تعین کر دیا جائے تو غریب والدین کے بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے اور ممکنہ قومی نقصان ناممکن ہو سکے گا۔ دوسرے ریتی تھر کینال آبادی کیلئے نہ صرف زندگی موت بلکہ اشد ضروری بقاء کا مسئلہ ہے۔تیسرا غیر مصف پانی پینے سے یرقان اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں نے ہسپتالوں کے رش میں اضافہ کر دیا اورنج ٹرین منصوبہ 100% عوامی ہے جو سیاست کی بھینٹ چڑھ کر دو سال لیٹ ہونے سے لاگت میں اربوں کا اضافہ ہو چکا اور فوری تکمیل نہ ہونے سے مزید کئی ارب لاگت میں اضافہ ہوکر ناممکن ہو جائے گا۔ چند ضروری ترقیاتی منصوبے کی طرف فوری توجہ اور تکمیل سے مجبور خلق خدا کی دعائیں لیں۔جب تم کسی کو کچھ دیتے ہو تو خدا کا شکر ادا کرو کہ اس نے دینے کیلئے تمہارے ہاتھ کا انتخاب کیا ہے۔(خلیل جبران) (محمد اسحاق ۔ مغلپورہ)