چین اور روس جیسے ممالک امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ،چیلنج کیا تو یہ آپ کے لیے برا ترین دن ہو گا:امریکی سیکرٹری دفاع
واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے قومی سلامتی کا اہم مرکز اب دہشت گردی نہیں بلکہ دوسرے طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے کہ امریکہ کےلئے چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ جیمز میٹس نے روس کا حوالا دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اگر آپ نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ آپ کے لیے برا ترین دن ہو گا۔ دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کے بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دیں اور وفاقی بجٹ میں 'بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی سے اجتناب کریں۔ جیم میٹس نے کہا کہ امریکہ کے لیے نظریاتی طور پر ترمیم شدہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرہ بڑھ ہے جو کہ دنیا کو اپنے آمریت پسند طرزِ حکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ کی سکیورٹی کی حکمت عملی کا خاکہ وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔