اڈا لاڑ میں گیس وسندے والی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ شہری سراپا احتجاج
اڈا لاڑ‘ وسندے والی (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) گیس کی لوڈشیڈنگ جاری اہل علاقہ سراپا احتجاج ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق لاڑ بستی نیو لاڑسمیت گردو نواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں بچے اور ڈیوٹی پر بڑے بھوکے جانے لگیں ہیں۔ جس پر اہل علاقہ حافظ ظہور،ڈاریکٹر دار ارقم سکول زاہد مغل‘فرحان گیلانی‘عبدالرحمن خان عرف مانو‘ڈاکڑ وسیم‘ڈاکٹر محمد شکیل مرزا‘رانا اکرم ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وسندے والی سے نامہ نگار کے مطابق وسندے والی اور گردو نواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر گزشتہ کئی دنوں سے شام 6 بجے سے صبح 9 بجے تک مسلسل 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔