عمران کے بیان کو سمجھا نہیں گیا‘ پارلیمنٹ کا تقدس چاہتے ہیں: شا ہ محمود
ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے لاہور میں تمام قائدین سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لئے اکٹھے ہوئے،کامیاب شو ہوا،انصاف ضرور ملے گا،شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں انہوں نے کہا ہے تو استعفی دے دیں گے لاہور سے ملتان بارات لے کر آنے والے قومی ٹیسٹ کرکٹر خلیل احمد کی بارات کے فنکشن میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کیوں جمع ہوئے یہ سوچنے کی بات ہے،،،سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف نہیں ملا،،تمام جماعتوں کے قائدین سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے،،شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کو سمجھا ہی نہیں گیا،پارلیمنٹ کا ایسا اقدام جس سے کرپشن اور توہین رسالت کرنے والوں کو تحفظ ملے وہ تنقید کا باعث ہے،،عمران خان نے نہ پارلیمنٹ کی توہین کی نہ ایسا ارادہ تھا،ہم پارلیمنٹ کا تقدس چاہتے ہیں،پارلیمنٹ کی شفافیت کے لئے تگ و دو جاری ہے۔