پورٹ قاسم پر پھنسی 10 ہزار ری کنڈیشنڈ گاڑیاں کسٹمز حکام نے ریلیز کرنا شروع کر د یں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پورٹ قاسم کراچی میں پھنسی تقریباً 10 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کو ریلیز کرنا شروع کردیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق وزارت تجارت کے احکامات پر گاڑیاں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ 31 دسمبر کی بل آف لیڈنگ تک گاڑیاں ریلیز کر دی جائیں گی۔ امپورٹرز پورٹ جرمانے سے بچ گئے، بندرگاہ پر رش کم ہو جائے گا۔ کار ڈیلرز کا کہنا ہے جنوری سے استعمال شدہ گاڑیوں کے امپورٹ آرڈر مکمل رک گئے۔