خانیوال: 15 سالہ لڑکی دارالامان سے فرار
خانیوال (خبرنگار) دارالامان خانیوال سے 15 سالہ لڑکی بھاگ گئی۔ تفصیل کے مطابق میانچنوں کی رہائشی ثناء کوثر دختر عبداللطیف گزشتہ رات دارالامان خانیوال کی انتظامیہ کو چکمہ دے کر بھاگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ثناء کوثر عملہ کی ملی بھگت سے فرار ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ میاں چنوں کی مقامی عدالت نے مذکورہ لڑکی کو دارالامان بھیجا تھا دارالامان سے لڑکی کا فرار ہونا محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔