واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرانے کیلئے عدالتی کمیشن قا ئم
کراچی( وقائع نگار) سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے جانے والا جسٹس( ر) امیر ہانی مسلم پر مشتمل انکوائری کمیشن آج ہفتے کو گیارہ بجے اپنی ِپہلی سماعت کرے گا۔ سماعت سندھ ہائی کورٹ بلڈنگ میں ہوگی اس سلسلے میں حکومت سندھ کے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ واٹرکمشن کی سفارشات پر عمل درآمد اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یہ کمشن قائم کیا گیا ہے۔