مسلم لیگ ن نے قادیانیوں کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: عبدالطیف خالد چیمہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مسلم لیگ اپنے اقتدار کی راہداریوں سے قادیانی عناصر کو کیوںباہر نکال نہیںکرتی ؟۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے پورے اقتدار کے ادوار میں قادیانیوں کو باقاعدہ پرموٹ کرتی رہی ہے۔ خود نواز شریف نے قادیانیوں کو اپنا بھائی قراردیا۔ بحثیت جماعت ن لیگ قادیانیوں کو نوازنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔