شیخ عبد القادر جیلانی کی تعلیمات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جامع مسجد حنفیہ رضویہ سرسید چوک میں گزشتہ شب عظیم الشان پیران پیرؒ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قاری محمد اعجاز نے تلاوت کی اور قاری فلک شیر فلکی نے نعت پاک پڑھی۔ پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی سجادہ نشین مٹھیال شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیران پیرؒ مادر زاد ولی تھے آپ نے علوم اسلامیہ کو مکمل پڑھا‘ وہ بہترین محدث‘ مفسر‘ مناظر‘ مصنف اور مبلغ تھے۔ پیر ریاض الدین چشتی نے کہا کہ ہر پیر کے لئے شیخ عبد القادر جیلانیؒ کی زندگی آئینہ ہے جس میں اپنا چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔ آخر میں عالم اسلام کے لئے دعا مانگی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔