لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آٹھویں فائونڈیشن ڈے کی تیاریوں کا آغاز
لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آٹھویں فائونڈیشن ڈے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز کے مطابق 22جنوری صبح دس بجے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ہونگے۔ جبکہ ڈینزو چیئرمین مختلف شعبہ جات شرکت کرینگے۔ 23جنوری بروز منگل یونیورسٹی کے مین گرائونڈ میں دو روزہ رنگارنگ سپورٹس گالہ سرگرمیوں کاآغاز کیا جائیگا۔ جس میں کرکٹ ، رسہ کشی، بیٖڈمنٹن، فٹ بال، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہونگے۔