ممتاز عالم دین مولانا حسین احمد اعوان انتقال کرگئے ‘فضل الرحمن زبیر احمد ظہیر پیرولی اللہ دیگر کا اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے سربراہ ممتاز عالم دین، مولانا حسین احمد اعوان قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ گرین ٹائون گرائونڈ میں نماز جنازہ میں ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا محمد نعیم بادشاہ، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اعوان نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی اور اللہ تعالیٰ انکی مغفرت درجات کی بلندی کیساتھ انکے پسماندگان کو صبرو جمیل عطاء فرمائے۔آمین