مسلم لیگ ن متحد، حکومت مدت پوری کرے گی: محمد خاں کھرل
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی رائے محمد خاں کھرل نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔ عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے،مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور متحد رہے گی‘ جمہوری حکومت مدت پوری کرے گی۔