اسرائیل بھارت سے مل کر پاکستان کیخلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے: عاکف سعید
لاہور(خصوصی نامہ نگار)یہود و ہنود کا اشتراک مسلمانانِ پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے، بھاری بھر کم وفد کے ساتھ نیتن یاہو کا بھارت آنا اور وہاں چھ روز تک قیام کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ عرب میں اپنے مخالفین کو بچھاڑنے کے بعد ایٹمی پاکستان کی طرف رخ کیے ہوئے ہیں اور وہ اس حوالہ سے بھارت کے ساتھ مل کر کوئی عملی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارلیمنٹ کے بارے میں ہمارے بعض سیاست دانوں نے غیر محتاط زبان استعمال کی ہے جو اُنہیں زیب نہیں دیتی تھی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پارلیمنٹ کی کارکردگی کسی بھی سطح پر ایسی ہے کہ اُس کی ستائش کی جا سکے؟