بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے: زینب خان
لاہور (پ ر)پاکستان ہر سال 20 بلین ڈالر کی ترسیلات وصول کر رہا ہے سمندر پار پاکستانی زرمبادلہ کے ذریعے پاکستانی معیشت کو استحکام دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے باوجود اپنے حق سے محروم ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف ویسٹ مڈ لینڈز برطانیہ نے تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آئین کے مطابق انہیں عام انتخابات میں ووٹنگ کا حق دے انہوں نے کہا کہ اب دور نہیں پاکستان کے سنہری مستقبال کی ضمانت تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔