سی آئی اے پولیس نے 16 سالہ مغوی لڑکی کو 36 گھنٹے میں بازیاب کرا لیا
اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 16 سالہ مغویہ لڑکی 36 گھنٹے میں بازیاب کرا کر اغواء کار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ سیّدہ آسیہ بتول نے تھانہ انڈسٹریل پولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی سیدہ ایلیا مشتاق کاظمی سکول گئی جس کو ڈرائیور افتخار احمدولد نادر علی ساکن گائوں کونتریلہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی لے کر روٹس ملینیم سکول آئی نائنتھری گیا لیکن جب شام تک میری بیٹی واپس نہ آئی تو مدعیہ نے ڈرائیور کے نمبر پر رابطہ کی کوشش کی تو وہ بھی بند ملا اور میری بیٹی کا کوئی پتہ نہ چلا ، لہٰذا ڈرائیور کے خلا ف کا رروائی کرکے اس کی بیٹی کو با زیا ب کر ایا جا ئے، مدعیہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ نمبر 35/18بجرم 365Bدرج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اس اغواء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے کو مغویہ کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس پی سی آئی اے محمد ذیشان نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر طارق روف معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔ تشکیلی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم کو 36گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مغویہ کو بازیاب کر لیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آ پریشنز میر ویس نیاز نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا ہے ۔