وفاقی دارلحکومت میں اڑھائی ہزار لیٹر مضر صحت دودھ قبضے میں لے کر ضائع کردیاگیا
اسلام آباد (وقائع نگار)چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون اڑھائی ہزار لیٹرز مضرسحت دودھ قبضے میں لے کر ضائع کردیا گیا ہے جبکہ پانچ من گوشت بھی قبضے میں لیا گیا ہے اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر فیصل سلیم نے گزشتہ روز روات انڈسٹریل ایریا سے اسلام آباد میں آنے والی دودھ کی علی الصبح چیکنگ کی اس موقع پر فوڈ اور ہیلتھ انسپکٹرز بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے روات سے اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں میں 7ہزار لیٹرز دودھ کا معائنہ کیا ہے جس میں اڑھائی ہزار دودھ کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اسے موقع پر ضائع کردیا گیا ہے علاوہ انتظامیہ دوران چیکنگ پانچ من مضرصحت گوشت کو بھی قبضہ میں کر اس کے نمونہ جات کو لیبارٹری بجھوایا ہے ۔