بااثر افراد زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انصاف نہ ملا تواہل خانہ کے ہمراہ خودکشی کر لوںگا:غلام صابر
وہاڑی(نامہ نگار) غلام صابر نے بیوی رفیعہ بی بی‘ بھائی محمد حسین‘ بچوں بسمہ صابر‘ طلحہٰ علی‘ سمیع اللہ‘ فیضا بی بی ، فز ابی بی ، کرن ، فو ز یہ بی بی اور محمد اکرم ، اظہر اقبال سمیت دیگر نے ہمراہ وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری منظور احمد اور غضنفر ، عبدالسلام وغیرہ ہمارے ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں روکنے پر پو لیس سے مبینہ سا ز باز کرکے والد ، بیوی اور میرے خلاف جھوٹا بے بنیاد مقدمہ کرادیا اور مجھے اس جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے کئی دن نا جا ئز جیل میں رکھا یہ بااثر لو گ ہمیں مکا نات تعمیر کرنے سے روک رہے ہیںانصاف نہ ملا تو پورے خاندان سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود کشی کرلوں گا ۔