سوشل سٹڈیز کی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کو نقشہ میں ہندوستان کا حصہ دکھانے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس سے جواب طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ملتان کے رہائشی ارمغان حلیم نے درخواست دائر کی تھی کہ ایجوکیٹرسکول سسٹم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں موجود نقشہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے اور درخواست گذار اس سکول کی بہادر پور برانچ میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات تھا جس نے اس غلط نقشہ کی نشاندہی کی تو سکول کے ریجنل ہیڈ شہزاد حسین کی جانب سے اس کو دھمکیاں دی گئیں جس پر پولیس تھانہ گلگشت کو درخواست دی پولیس درخواست گذار پر مقدمہ درج کر کے ہراساں و پریشان کر رہی ہے اس لئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 27جنوری کو جواب طلب کرلیا ۔