بچی سکول میں، نجی سکول کے سکیورٹی گارڈ نے کہہ دیا چلی گئی، جھوٹ بولنے کی وجہ پوچھی تو زدوکوب کیا اور دھمکیاں دیں، حکام نوٹس لیں: محمد طاہر
ملتان (کرائم رپورٹر) شمس آباد کے رہائشی محمد طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز آفیسرز کالونی میں واقع ایک نجی سکول سے اپنی بھتیجی 5 سالہ عائشہ کو لینے گیا تو سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ عائشہ گھر جا چکی ہے مگر عائشہ گھر نہ گئی جس پر دوبارہ سکول آئے اور چیک کیا تو بچی سکول میں موجود تھی تاہم اس دوران جھوٹ بولنے کی وجہ پوچھنے پر سکیورٹی گارڈ و عملہ نے انہیں زدوکوب کیا اور دھمکیاں دیں۔ محمد طاہر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔