مدارس بند کرنا مسائل کا حل نہیں‘ طلبا کو جدید تعلیم دی جائے: وزیر اعلیٰ اترپردیش
لکھنو (این این آئی) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں مدارس کو بند کرنا مسئلہ کاحل نہیں بلکہ ان مدارس میں جدید تعلیم کا انتظام ہونا چاہیئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے اس مکتوب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی جس میں مطالبہ کیاگیا تھا کہ تمام مدارس بند کردیئے جائیں۔ تاکہ ملک بھر میں مقابلہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں ان میں مذکورہ درس گاہوں سے فارغ نوجوان پاس ہوکر ملک و قوم کی خدمت انجام دے سکیں ادھر کمشنر نے کہا کسی نئے مذہبی مقام پر لائوڈ سپیکر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔