ایرانی جوہری ڈیل کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد کا مسودہ پیش
واشنگٹن (آئی این پی) ایرانی جوہری ڈیل کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں ایک مسودہ قرارداد پیش کر دیا،مقصد ایران کو جوہری ڈیل کی شرائط کا مزید پابند کرنا ہے۔ مسودہ قانون کو رپبلکن پارٹی کے ارکان پیٹر روسکیم اور لِز چینی نے پیش کیا ہے۔ اس کا نام ایران فریڈم پالیسی اور پابندیوں کا قانون رکھا گیا ہے۔ اس بِل میں ایرانی عسکری تنصیبات کا بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے کسی بھی وقت معائنہ کرنے کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ ایام میں متعدد مرتبہ ایرانی جوہری ڈیل میں ترمیم کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ادھر ایران مسلسل اس امریکی مطالبے کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے۔ جبکہ 2017ء گرم ترین نان ایل ٹینوسال رہا، جس نے 2015ء کو ایک کے ایک سوویں حصہ سے کم فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔