برازیل: راہگیروں پر بے قابو کار چڑھ گئی‘ 9 ماہ کی بچی ہلاک‘ 17 زخمی
ماسکو (اے ایف پی) روس کے یخ بستہ علاقے سائبیریا کے ایک سکول میں لڑکے نے کلہاڑے سے وار کر کے بچوں سمیت 6 افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا منگولیا کی سرحد کے قریب سکول میں 16 سالہ لڑکے نے 12 سے 13 برس کی عمر کے طلبا کے کلاس روم میں گھس کر حملہ کیا۔ تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور کھڑکی سے کود کر فرار ہو گیا۔ انویسٹی گیشن کمیٹی کے مطابق زخمیوں میں ٹیچر بھی شامل ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر برازیل کے شہر کوپا کانبا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہجوم پر چڑھ دوڑی 9 ماہ کی بچی ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور کو پکڑ لیا گیا۔ کار سے نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔