امریکی کانگرس حکومتی اخراجات کا بل منظور نہ کر سکی: سرکاری امور چلانے کیلئے پیسے ختم
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی کانگریس حکومت کے اخراجات کا بل منظور نہ کرسکی سرکاری امور چلانے کیلئے پیسے ختم ہو گئے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ شٹ ڈائون سے فوج بھی متاثر ہوگی۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے صدر نے واشنگٹن میں پینٹاگون کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگومیں شٹ ڈائون کا الزام ڈیموکریٹس پر عائد کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس قلیل عرصے کیلئے بھی اخراجات کی منظوری میں رکاوٹ ہیں۔ کانگریس کی جانب سے بل منظور نہ ہونے سے سرکاری امور چلانا مشکل ہوجائیگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شٹ ڈائون سے نہ صرف حکومتی امور متاثر ہوں گے بلکہ پینٹاگون بھی متاثر ہوگا۔ امریکہ فوجی امور روکنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،کانگریس کو بل منظور کرنا ہوگا۔