واشنگٹن: 70ء کی دہائی میں سی آئی اے کی سربراہی کرنے والے سٹانز فیلڈ ٹرنر 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
واشنگٹن (آن لائن) 1970ء کی دہائی میں سی آئی اے کی سربراہی کرنے والے گرائونڈ بریکنگ ٹیکنالوجی تبدیلیاں لانے کے حوالے سے مشہور سٹانز فیلڈ ٹرنر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سی آئی اے کے موجودہ سربراہ مائیک پومیپیو نے ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل کی تعریف کی ہے اور انہیں ایک محب وطن اور محنت کرنے والا سرکاری ملازم قرار دیا ہے۔ ٹرنر کی موت کا اعلان گزشتہ روز سیٹل میں ان کے سیکرٹری پیٹ موئینی ہان کی جانب سے کیا گیا۔ ٹرنر ایک روہوڈز سکالر ہیں جنہیں 1977ء میں اس وقت کے صدر جمی کارٹر کی جانب سے سی آئی اے کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیٹلائٹ تصاویر‘ الیکٹرانک آلات اور ٹیپ ریکاڈنگ کے استعمال کے ذریعے جدت متعارف کرائی۔