پریس کلب اڈیالہ کے انتخابات میں راجہ بشیر اور ان کا تمام پینل بلامقابلہ منتخب
اڈیالہ (نا مہ نگار) پریس کلب اڈیالہ کے انتخابات 2018 میں راجہ بشیر اور ان کا تمام پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا ہے۔ان کے مقابلے میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔مگر تصدیق کنندہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات مسترد کردیے۔الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے عہدے پر پروفیسر عبدالوحد سجاد ،سنیئر نا ئب صدر ظہور احمد راجہ ،نا ئب صدر ندیم خالد جنجوعہ ،جوائنٹ سیکرٹری پیر عبدالوسیدسعید جیلا نی ،ایڈیشنل سیکرٹری قاری محمد اسماعیل رحما نی ،سیکرٹری اطلا عات شیخ جا وید ،فنا نس سیکرٹری صاحبزادہ عبدالوحیدمنتخب قرار پائے ہیں۔صدر کی نشت پر منظور احمد طاہر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے مگران کا کوئی تصدیق کنندہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔اس موقع پر نومنتخب صدر راجہ محمد بشیر نے پریس کلب کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔