معصوم بچیوں کے قتل کے واقعات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں
فتح جنگ (نامہ نگار)پاکستان جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے فوکل پرسن و سینئر نائب صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قصور میں زینب کے بہیمانہ قتل اور درندگی کے بعد ابھی قوم کے آنسو خشک نہیں ہو ئے تھے کہ مردان میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات نے قوم کو ایک بار پھر جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پے درپے ایسے گھنائونے واقعات کے بعد قوم یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ قومی سیکورٹی ادارے اگر عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان مسائل کے حل کیلئے کو ئی مربوط لا ئے عمل تیار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے از خود نوٹس لیئے جانے کے باوجود ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے ممتا زسائنسدان قومی ہیرو اشفاق احمد خان کی وفات پر پارٹی کی جانب سے اظہار افسوس کرتیء مرحوم کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک وقوم کیلئے اشفاق احمد خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔