آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم، اظہر علی کے نظر انداز ہونے پر شائقین حیران
لاہور(آئی این پی)آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم سے اظہر علی کو نظر انداز کیے جانے پر شائقین حیران رہ گئے۔گزشتہ روز ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے طویل فارمیٹ کی ڈریم ٹیم 2017 میں پاکستانی اسٹار کو جگہ نہ مل سکی، انھوں نے بطور اوپنر گذشتہ سال11میچز میں 62.30کی اوسط سے 1246رنز بنائے۔