دینہ ، ڈومیلی میں 11سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کی کوشش
دینہ (نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ جھنگ کھوکھراں کے رہائشی شہراز حسین ولد محمد افسر نے پولیس تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں اور محمد صغیر ولد سخی محمد اپنے گھر میں موجود تھے کے میرا بھانجا محمد ابراہیم ولد شفقت سکنہ جھنگ کھوکھراں نے آ کر مجھے بتایا کہ میں محمد ریاض ولدعنایت سکنہ ڈومیلی کی دوکان پر گیا تو اس نے مجھے دوکان کے اندر بُلا لیا اور غلط کام کے لئے اکساتے ہوئے جھولی میں بِٹھا لیا جس نے میرے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی میرے شور مچانے پر اس نے مجھے چھوڑ دیا اور میں بھاگ کر گھر آ گیا محمد ریاض نے میرے بھانجے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی ہے لہذا اس کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ ڈومیلی نے مدعی شہراز حسین کی درخواست پر ملزم محمد ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔