عمران خان ،شیخ رشید دماغی توازن کھو بیٹھے میں ،شیخ آفتاب
حضرو(نامہ نگار/ نمائندہ نوائے وقت)وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آج اٹک کے عوام برہان انٹرچینج قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کریں گے عمران خان شیخ رشید دماغی توازن کھو بیٹھے میں ہر طرف ناکامیوں کے بعد پارلیمنٹ کی توہین کر کے مایوسی کا اظہار کیا ہے لاہور میں ناکام شو کے بعد شو کے قائدین عوام سے منہ چھپانے پر مجبور ہیں اہلیان لاہور نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ ہری پور کے موقع پر برہان انٹرچینج پر استقبال کے حوالے سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل جنرل حاجی اعظم پسوال ،ڈاکٹر اشرف بڑ،شیخ اجمل محمود،کونسلر بنارس خان ،طلال بٹ ،کونسلر سعید الرحمان کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کاکن موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اٹک کے عوام برہان انٹرچینج پر تاریخ ساز استقبال کر کے ان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں گے انہوں نے کہا کہ قوم احتجاجی سیاست سے تنگ آچکی ہے یہی وجہ ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کو اہلیان لاہور نے مسترد کر دیا ۔