افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات، امریکہ نے روسی پلیٹ فارم مسترد کردیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے طالبان اور کابل حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی روسی پیش کش کو مسترد کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر جون بیس نے کہا کہ کوئی بھی بیرونی رائے افغانستان میں مسلط نہیں کی جاسکتی۔ افغانستان میں قیام امن، پائیدار جمہوریت اور ترقی کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا احاطہ کرتے ہوئے سفیر جون بیس نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ خود افغان عوام کریں گے۔