لاہور میں 13 ڈاکے، شہری لاکھوں روپے سے محروم، متعدد موٹر سائیکل، گاڑیاں چوری ہوگئیں
لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ پر ریاض کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر ساڑھے9 لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس سی کے علاقہ میںشہباز کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت، شاد باغ کے علاقے چراغ پارک میں ندیم کے گھر سے2 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت، ملت پارک کے علاقہ میں اظہار کے گھر سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت، لاری اڈہ کے علاقہ سے فاروق کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں بابر کی فیملی سے 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سبزہ زار کے علاقہ میں ایک دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں علی رضا سے ایک لاکھ10 ہزار روپے اور موٹرسائیکل، فیکٹری ایریا میں ظفر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں سلیم سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں جاوید اختر سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں علی طارق سے 20 ہزار اور ستو کتلہ میں رمیض سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ہیئر کے علاقہ میں عاشق کی گارمنٹس فیکٹری سے 7 لاکھ روپے مالیت کی پینٹ شرٹس چوری کر لی ہیں۔ چوروں نے باٹا پور میں عا رف، مغلپو رہ سے شہباز کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ سے قیصر، گوالمنڈی میں سے طیب، اسلام پورہ میں سے تیمور، قلعہ گجر سنگھ میں سے یوسف، نواب ٹائون میں سے محسن، فیصل ٹائون میں سے راحیل، گارڈن ٹائون میںسے تجمل، جوہرٹائون میںسے سمیع، سندر میںسے نعمان، ٹائون شپ میںسے رضا کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔