سٹاک مارکیٹ ایمر جنگ‘ انڈیکس598 پوائنٹس بڑھ کر44 پر آ گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 18 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار 403 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 92 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 89 لاکھ 85 ہزار 250 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43600، 43700، 43800، 43900، 44000 اور 44100 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 286.95 پوائنٹس کی تیزی سے 22392.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 365.59 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 944.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 235.92 پوائنٹس کے اضافے سے 17555.84 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 135.12 پوائنٹس کی کمی سے 20645.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کےبعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 296.77 پوائنٹس کے اضافے سے 21552.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 87 ارب 84 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 423 روپے سے بڑھ کر 90 کھرب 93 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ 1 ہزار 826 روپے ہو گیا۔