اپوزیشن نے خود کو تماشا بنایا، جگ ہنسائی کا باعث بنی: عمران گورائیہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورائیہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے خود کو تماشا بنایا اور جگ ہنسائی کا باعث بنی جس ادارے کے رکن منتخب ہوں اور اسی پر لعن طعن کرنا کہاں کی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی کرسیوں والوں کو ووٹ بھی نہیں ملیں گے ان کے ڈبے بھی خالی ہی نکلیں گے۔ عوام نے ایک بار پھر احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ انہں کھیل تماشے نہیں اپنے مسائل کا حل چاہئے۔ عمران گورائیہ نے کہا کہ اہل لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گے اور سارا ملک نواز شریف کا قلعہ تھا، ہے، رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل جلسے جلوس کون سی جمہوریت ہے یہ دراصل شکست کا قبل از وقت اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر اپنے مینڈیٹ کافیصلہ کرنا ہے اور وہ فیصلہ یقینی طور پر مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہی ہوگا۔