گیٹ ان ٹو رگبی ٹریننگ پروگرام رینکنگ، پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی
لاہور (سپورٹس رپورٹ+نمائندہ سپورٹس) ورلڈ رگبی نے 2017ء کے گیٹ ان ٹو رگبی ٹریننگ پروگرام کی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ پاکستان رگبی یونین نے 150 سے زائد ممالک میں دسویں اور ایشیا کے 31 ممالک میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے 37578 بوائز جبکہ 32788 گرلز کو رگبی سکھائی اور فیسٹیولز منعقد کیے۔ ٹاپ 20 رگبی یونین میں ایشیا کی 7 رگبی یونین شامل ہیں۔ کولمبیا کی دنیا میں پہلی ، ساؤتھ افریقہ دوسری، بھارت تیسری، چین چوتھی، جاپان پانچویں، روس چھٹی، کینیا ساتویں، کینیڈا آٹھویں، سپین نویں اور پاکستان کی دسویں پوزیشن ہے۔ ایشیا میں بھارت پہلے، چین دوسرے، جاپان تیسرے اور پاکستان چوتھے، ہانگ کانگ پانچویں، ملائیشیا چھٹے، سری لنکا ساتویں، فلپائن آٹھویں، یو اے ای نویں اور تھائی لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔