وفاقی پولیس کے 7ایس پیز کے تبادلے، 2ایس پیز کو اضافی چارج سونپ دیا گیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی پولیس کے 7ایس پیز کے تبادلے کرتے ہوئے 2ایس پیز کو اضافی چارج بھی سونپ دیئے ۔ جمعہ کو چیف کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ( ر ) ذیشان حیدر کو ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں ایس پی ایس ایس جی کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔ ایس پی رورل مصطفی تنویرکو ایس پی کائونٹر ٹیرارزم فورس تعینات کرتے ہوئے ایس پی سیف سٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ۔ ایس پی حسن اقبال کوایس ایس جی سے ایس ایس پی لاجسٹک ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ ایس پی محمد بن اشرف کو لاجسٹک سے سکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ ایس پی سٹی زبیر شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن یونٹ تعینات کر دیا گیا ، ایس پی احمد اقبال کو ایس پی سٹی تعینات کر دیا گیا ۔ حسام بن اقبال کو ایس پی رورل تعینات کر دیا گیا۔