چرس، شراب، اسلحہ برآمد، 8ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1300گرام چرس،15لیٹر کھلی شراب،03پستول 30بور معہ12روند،01عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اشفاق سے 1100گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے سید محمد سے 200گرام چرس،محمد علی سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ مری پولیس نے آصف سے 05لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے شاہد سے01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے باقر سے01عدد پستول 30بور معہ 03روند،تھانہ مندرہ پولیس نے عامر قیوم سے01عدد پستول 30بور معہ 05روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک عدد چوری شدہ مورٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔