شادی شدہ خاتون سمیت 2افراد اغواء
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی دارالحکومت سے شادی شدہ خاتون سمیت 2افراد کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو ہنوک مسیح نے بتایا کہ عرفان مسیح اور شمشاد مسیح اس کی اہلیہ ( ف ) کو اغواء کر کے لے گئے ، تھانہ نون پولیس کو صغیر احمد نے بتایا کہ ملزمان حبیب مغل ، سلیم مغل ، شرافت اور ساجد اس کے بیٹے جواد احمد کو اغواء کر کے لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔