واران اڈہ کے پاس سوزوکی وین سے 6 پوڈری گرفتار
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)کینٹ پولیس نے جمعہ کے روز دھاوا بول کر آدم جی روڈ پر جامع مسجد غوثیہ واران سے ملحقہ واران اڈہ کی دیوار کے ساتھ ایک سوزوکی وین میں براجمان 6 پوڈریوں کو گرفتار کر لیا۔ مسجد کے مغرب میں کشمیر روڈ پر پرانے ٹانگہ اسٹینڈ میں مجوزہ فلاور مارکیٹ کا انہدام شروع ہونے اور ترپال سے بند کر دینے کے بعد ہیروئن کے عادی ان 6 افراد نے اپنا ٹھکانہ تبدیل کر کے واران مسجد کے باہر کھڑی سوزوکی وین پر ’’قبضہ‘‘ کر لیا اور مالکان کی طرف سے گاڑی چھوڑنے پر ان سے جھگڑا کر دیا جس پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس پر مسجد انتظامیہ کے اہلکاروں اور نمازیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔