نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے 6 کروڑ روپے مالیت کے 22 گھروں کا قبضہ مالک اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی کاوشوں سے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 6 کروڑ روپے مالیت کے 22 گھروں کا قبضہ ان کے مالک اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے کردیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے 10 سال قبل اس سوسائٹی میں گھر بک کروائے تھے لیکن مختلف وجوہ کی بنا پر انہیں قبضہ نہیں مل سکا تھا۔