نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں گڈ گورننس کے فروغ، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں آئی ٹی کے فروغ سے اداروں کی استعدادکار بڑھنے سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔تمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورکفایت شعاری اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر صرف کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور آمریت میں چنیوٹ۔رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ صوبے میں سڑکوں، پلوں، انڈرپاسز فلائی اوورز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں اور اس سکےم سے بے زمےن کاشتکار بھی فائدہ اٹھا رہے ہےں۔ شہباز شریف سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنما¶ں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے اور لعنت ملامت کرنے والوں کی مذمت کی اور جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے، اس کے عزت و وقار کا خیال رکھنا جمہوری قوتوں کا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا محاسبہ محب وطن عوام کریں گے۔ نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب ایسے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ملک جمہوری عمل کے باعث معرض وجود میں آیا۔ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے اور محض خالی نعروں یا نام نہاد تبدیلی کے دعوے کرنے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔
شہباز شریف