کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5 مجرموں کو 50 ہزار جرمانے کی سزا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے 5 مجرموں کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کرایہ داری آرڈیننس کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے مجرموں جمشید بابر ، مقبول، ساجد، سہیل احمد، اور تنویر کو جرمانے کی سزا سنائی۔