وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ جی ایس پی پلس سے متعلق امور کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 2018 ءاور اس کے بعد پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سکیم کے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت تجارت نے جی ایس پی پلس سکیم کے تحت شرائط پر عملدرآمد کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طرف سے رپورٹ بھیج دی گئی ہے جو یورپی یونین کے زیرغور ہے۔ اس رپورٹ کے جائزہ کے بعد پاکستان کو مثبت نتیجہ کی توقع ہے اور مزید تین سال کے لئے سکیم کے جاری رہنے کی امید ہے۔ گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی یورپی یونین کے لئے برآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل کی مصنوعات میں گروتھ 88 فیصد رہی۔ وزیراعظم نے وزارت تجارت اور تمام متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت کی جی ایس پی پلس سکیم کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 23 جنوری کو ڈیوس جائیں گے جہاں بھی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی ڈیوس میں متعدد راہنما¶ں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔