چیئرمین مسابقت کمشن اور ممبران کی تعیناتی کابینہ فیصلہ کے مطابق ہے‘ ترجمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسابقت کمشن کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ہے۔ کابینہ نے 7 فروری 2017 ءکو اپنے اجلاس میں وزیر خزانہ کو تعیناتی کرنے کا اختیار دیا تھا۔