ہیلتھ کیئر کمیٹی کے کوٹ ادو میں چھاپے عطائیوں کے 2 کلینک سیل
کوٹ ادو(خبر نگار) مظفرگڑھ ہیلتھ کیئر کمیٹی نے تحصیل کوٹ ادو میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس پر چھاپے مارے۔ہیلتھ کیئر کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ سیف انورجپہ کیمطابق ڈرگ انسپکٹر ایاز احمد نے کاروائیوں کے دوران کوٹ ادو کے علاقے ڈونہ اور ہیڈ کالو میں اتائی ڈاکٹروں کے2 کلینکس کو سیل کردیا اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،کلینکس غیرقانونی طور پر قائم کیے گئے تھے اور عام شہریوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا تھا۔
کلینک سیل