ڈی جی ہیلتھ کا دورہ نشتر ہسپتال آئسولیشن وارڈ کا معائنہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر رشید نے گزشتہ روز اچانک نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیزنل انفلوئنزا اے ایچ ون این ون (سوائن فلو) سے متعلق مفصل بریفنگ لی جبکہ آئسولیشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آئسولیشن وارڈ کا تمام ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی جی معائنہ